ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پروفیسر تاج الدین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دواخانہ طبیہ کالج کے نئے ممبر انچارج مقرر

پروفیسر تاج الدین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دواخانہ طبیہ کالج کے نئے ممبر انچارج مقرر

Sun, 09 Apr 2017 10:37:19    S.O. News Service

علی گڑھ،8؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پروفیسرتاج الدین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دواخانہ طبیہ کالج کے نئے ممبر انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ان کی اس عہدہ پر تقرری پروفیسر تفصیر علی کی جگہ کی گئی ہے۔ ان کی تقرری کے احکامات فوری طور پر آئندہ احکامات تک کے لئے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔ پروفیسر تاج الدین اجمل خاں طبیہ کالج کے صیدلا شعبہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ مسٹر امیر احمد کو دواخانہ طبیہ کالج کا اعزازی صلاح کار مقرر کیاگیا ہے۔ وہ آئندہ احکامات تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔


Share: